02 جولائی ، 2021
امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پری وینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کرلیا۔
امریکا کی سالانہ محکمہ جاتی ٹریفک ان پرسنز ( ٹی آئی پی) رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کے حساب سے ممالک کی فہرست بنائی جاتی ہے۔
2021 کی سی ایس پی اے فہرست میں افغانستان، برما، جمہوریہ کانگو، ایران، عراق، لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزویلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں۔
چائلڈ سولجرز پری وینشن ایکٹ کےتحت کوئی بھی شخص جس کی عمر 18 سال ہو اور اسے ریاست کی مسلح افواج میں یا اس سے مختلف فورسز میں بھرتی یا دشمنی میں استعمال کیا گیا ہو اسے چائلڈ سولجر یا کم عمر سپاہی سمجھا جائے گا۔
اس فہرست میں شمولیت کے نتیجے میں ممالک پر فوجی امداد اور امن مشن کے پروگرام میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔