03 جولائی ، 2021
سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری اور شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع خان نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ رقص کیا۔
شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری، صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔
اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جب کہ دیگر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بناڈالا۔