Time 03 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم انڈسٹری کی دو بڑی اداکارائیں ایک بار پھر آمنے سامنے

سوشل میڈیا پر متحرک بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ امریکا میں اپنا زیادہ وقت گزارنے والی پریانکا چوپڑا کی جانب کردیا ہے— فوٹو : فائل
سوشل میڈیا پر متحرک بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ امریکا میں اپنا زیادہ وقت گزارنے والی پریانکا چوپڑا کی جانب کردیا ہے— فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کی دو بڑی اداکارائیں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ امریکا میں اپنا زیادہ وقت گزارنے والی پریانکا چوپڑا کی جانب کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر کسی نے پوسٹ ڈالی کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  مبینہ طور پر بھارت میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ نمائندے کی تلاش میں ہے۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے پریانکا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کنگنا نے کہا کہ ’ایسا صرف صحافت میں نہیں ہوتا ہر شعبے میں ہوتا ہے، جیسا کہ پریانکا چوپڑا قوم پرست سے سیکولر  Puppy بن گئیں، مودی جی کی سب سے بڑی فین ہونے سے ان کی بڑی ناقد اور نفرت کرنے لگنا اس کی واضح مثال ہے۔‘

کنگنا نے مزید کہا کہ ’بنیادی طور پر روٹی کے لیے دنیا ناچتی ہے، اپنے دیش میں آزادی تو ہے، جو کرنا ہے کرو۔‘

اسکرین شاٹ کنگنا رناوت انسٹاگرام
اسکرین شاٹ کنگنا رناوت انسٹاگرام

خیال رہے کہ اس سے قبل جب پریانکا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی تب بھی کنگنا رناوت نے ان پر شدید تنقید  کی تھی۔ کنگنا رناوت کا سیاسی جھکاؤ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب ہے۔

  کنگنا رناوت اور پریانکا چوپڑا نے دو بڑی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ’فیشن‘ اور کرش تھری شامل ہیں۔

مزید خبریں :