Time 03 جولائی ، 2021
دنیا

طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد کابل میں خوف کے بادل منڈلانے لگے

افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد دارالحکومت کابل پر بھی خوف کے بادل منڈلانے لگے۔

ماہرین کے مطابق اب تک افغانستان کے دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے ۔

افغان فوج طالبان کی کارروائیوں کا مقابلہ تو کررہی ہے مگر دارالحکومت کابل میں عام آدمی خوف کا شکار ہے۔

طالبان کابل سے کم و بیش 4 گھنٹے کے فاصلے پر لغمان کے علاقے میں موجود ہیں۔ وہیں دوسری جانب امریکی افواج کا انخلا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور عالمی برادری کی طرف سے طالبان کی افغانستان میں کارروائیوں پر کوئی مؤثر ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔

امریکا افغانستان پر نظر رکھنے کیلئے اڈا قطر میں بنائے گا۔

افغانستان کے لوگ امن اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں اور یہاں کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی بعض پالیسیوں کے ناقد بھی ہیں ۔

مزید خبریں :