ڈھابے پر بندر کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

آپ نے آج تک پالتو جانوروں کو گھروں میں سوتے، کھاتے اور مالک کا دل بہلاتے تو دیکھا ہوگا لیکن آج جو ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں وہ آپ نے شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بندر کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کی شروعات میں چائے کے ڈھابے کے مناظر کو جبکہ آگے چل کر ڈھابے پر بیٹھے بندر کو پلیٹیں دھوتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں بندر کو اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پلیٹ صحیح دھلی بھی ہی ہے، یہ چیک کرنےکے لیے بندر  کو پلیٹ سونگھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کی مقبولیت کی ایک اور خاص وجہ اس میں شامل بالی وڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ہے جس میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’امی جان کہتی تھی کہ کوئی بھی دھندا چھوٹا نہیں اور دھندے سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا‘

وائرل ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں اور اسے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :