04 جولائی ، 2021
بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی خرید لی۔
وکی کوشل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رینج روور کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نئی گاڑی سے متعلق بتایا۔
تصویر میں وکی نیلی پینٹ اور اورنج شرٹ زیب تن کیے اپنی گاڑی کے ہمراہ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
وکی کوشل کی لگژری گاڑی کی مالیت 2 کروڑ بھارتی روپے یعنی 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
نئی لگژری گاڑی خریدنے پر مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ شخصیات نے بھی اداکار کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔