دنیا
Time 05 جولائی ، 2021

افغانستان میں فوجی حل کی کوشش سے خانہ جنگی میں اضافہ ہوگا، سفیر پاکستان

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے امریکی انخلا کے بعد خانے جنگی کے خدشے کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھاکہ طالبان نے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد شمالی افغانستان میں کنٹرول لینےکا آغازکیا ہے۔

انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ اگر فوجی حل کی کوشش کی جائے گی تو خانہ جنگی میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ  اگر افغانستان میں خانہ جنگی میں اضافہ ہوا تو پاکستان، چین، ازبکستان کیلئے خطرناک القاعدہ، داعش، ای ٹی آئی ایم جیسی تنظیموں کو پاؤں رکھنے کی جگہ مل جائے گی۔ 

ایک سوال کے جواب میں منصور خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہیں، یہی پیغام طالبان کو بھی ہے کہ تمام افغان لیڈرز کو مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :