06 جولائی ، 2021
بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے 5 سال بعد ہدایتکاری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل 2016 میں انہوں نے بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'اے دِل ہے مشکل' کی ہدایتکاری کی تھی تاہم آج سوشل میڈیا پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی فلم کا نام 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' ہوگا۔
کرن جوہر نے بتایا کہ فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نبھائیں گے جو اس سے قبل بھی فلم گلی بوائے میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔
فلم کی کہانی ایشیتا مویترا، ششنک کھیتان اور سومیت رائے کی جانب سے لکھی گئی ہے۔