دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔

دلیپ کمار کے نام سے مشہور یوسف خان  اپنے اہل خانہ کے ساتھ1935 میں کاروبار کے سلسلے میں ممبئی منتقل ہوئے اور 1988 میں دلیپ کمار نے پشاور میں اپنےآبائی گھر کا دورہ کیا تھا۔

تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل محلہ خداداد آباد کی گلیوں میں آج بھی دلیپ کمار کو یوسف خان سے یاد کیا جاتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ میں پشاور کی گلیوں میں گھومتا پھرتا تھا  اس کے بعد ممبئی گیا اور پھر وہیں سکونت اختیار کی لیکن میری یاد میں  پشاور کے نقشے کھنچے ہوئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ دلیپ کمار کو پشاور کا قہوہ بہت پسند تھا جب کہ ان کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ دلیپ کمار کا فن ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :