دنیا
Time 07 جولائی ، 2021

ہیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

فائل فوٹو

ہیٹی کے صدر کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی کے صدر جووینل موئز کو رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کیا ہے جب کہ ہیٹی کے عبوری وزیراعظم نے صدر کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ہیٹی کے عبوری وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 7 جولائی کی رات ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد کا ایک گروپ صدر کے گھر میں داخل ہوا، اس گروپ میں کچھ افراد ہسپانوی زبان بول رہے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اس حملے میں خاتون اول بھی زخمی ہوئی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں عبوری وزیراعظم کلوڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ قرار دیا ہے۔

عبوری وزیراعظم نے صدر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور بربریت قرار دیا۔

مزید خبریں :