Time 08 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شہروز نے صدف کنول سے دوسری شادی کی وجہ بتادی

صدف ایک انتہائی خالص لڑکی ہے، شہروز سبزواری____فوٹو: بشکریہ نجی ٹی وی
صدف ایک انتہائی خالص لڑکی ہے، شہروز سبزواری____فوٹو: بشکریہ نجی ٹی وی 

اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل اور اداکارہ صدف کنول سے دوسری شادی کرنے کی وجہ مداحوں کو بتا دی۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے علاوہ خود سے متعلق دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکار نے صدف کنول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی خالص لڑکی ہے، اس وقت میں اپنی زندگی کے جس مرحلے سے گزر  رہا تھا اس کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتا تھا کیونکہ میں ایک مذہبی آدمی ہوں۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہوا_____فائل فوٹو
شہروز سبزواری اور صدف کنول کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہوا_____فائل فوٹو

شہروز نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بہت ساری چیزوں کی اجازت نہیں ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ ان سے دور رہوں۔ میری نیت صاف تھی اس حوالے سے صدف کو بتایا، میں نے صدف سے کوئی غلط بیانی نہیں کی، اسے پہلے ہی اپنی تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔

دوسری جانب صدف کنول نے شہروز کے حوالے سے کہا کہ اس نے میری بہت رہنمائی کی، یہ اچھی شخصیت کے ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں، ان کے والدین نے بہت اچھی تربیت دی ہے۔

صدف کنول نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ سادگی سے گھر میں ہی شادی کروں گی اور اتفاق سے ایسا ہی ہوا، میری ساس نے اس وقت مجھے اپنا لال جوڑا دیا تھا۔

خیال رہے اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے 8 سالہ رفاقت گزشتہ برس ختم ہوئی تھی جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے مئی 2020 میں شادی کر لی تھی۔

مزید خبریں :