09 جولائی ، 2021
سابق وفاقی وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ ایل این جی کی نئی پائپ لائن کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر کے شاہ زیب خان زادہ کو انٹرویو پر ردعمل میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ 3 سال میں تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ نئی پائپ لائن کون بچھائے گا اور اس کا اسٹرکچر کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئی پائپ لائن بچھانے تک دستیاب تین کارگوز کی گنجائش استعمال نہ کرنا بھی پاگل پن ہے۔
مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھایا کہ ایل این جی کی درآمد میں بہتری کی راہ میں رکاوٹیں کون ڈال رہا ہے؟ حکومت نے کم ترین نرخ پر دستیاب ایل این جی آئندہ تین سال کیلئے کیوں نہیں خریدی؟