کھیل
Time 10 جولائی ، 2021

عمر اکمل سے آٹوگراف لینے آئے مداحوں کو حوالات کی سیر کرنی پڑ گئی

قومی کرکٹر عمر اکمل سے آٹوگراف لینے کے لیے آئے مداحوں کو حوالات کی سیر کرنی پڑ گئی۔

عمر اکمل کے گھر چار مداح آٹو گراف لینے کے لیے آئے تھے، عمر اکمل کے آٹو گراف دینے سے انکار پر مداحوں اور قومی کرکٹر میں تکرار شروع ہو گئی۔

اسی دوران عمر اکمل نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بلا لیا اور مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ان افراد کے خلاف درخواست دی ہے جس پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :