Geo News
Geo News

Time 10 جولائی ، 2021
دنیا

جو بائیڈن اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔

فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکا کو معلوم ہوتا ہے جب ہیکنگ آپریشن ان کی سرزمین سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اس کی پشت پناہی نہیں کرتی مگر ان سے اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکاسائبرحملوں کےخلاف ہرضروری اقدام اٹھائے گا۔

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکانےسائبرحملوں پرروس سےرابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کوتیار ہیں۔

کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سیکیورٹی کا مستقل ’پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔