Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکاروانہ

پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نجی دورے پر  امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو  زرداری امریکا میں 8 روز  قیام کریں گے اور اس دوران چیئرمین پیپلز پارٹی کی  اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول امریکا سے واپسی پر  دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔