Time 11 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

علی فضل زندگی کا کون سا واقعہ فراموش کرنا چاہتے ہیں؟

غصے میں ایک مرتبہ بڑی غلطی سرزد ہوگئی تھی، اداکار علی فضل____فائل فوٹو
غصے میں ایک مرتبہ بڑی غلطی سرزد ہوگئی تھی، اداکار علی فضل____فائل فوٹو

بالی وڈ  اداکار  علی فضل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار شوٹنگ کے دوران غصے کی وجہ سے  انہوں نے ایک بچے کا فون توڑ  دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے علی فضل نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارتی تھرلر سیریز 'مرزاپور' کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

میزبان کی جانب سے علی فضل سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایسا قصہ بتائیں جِسے آپ فراموش کرنا چاہتے ہوں۔ اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرزاپور کے پہلے سیزن کے دوران ہم شوٹنگ میں مصروف تھے اور میں کافی غصے میں تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرا غصہ انسانوں کے بجائے چیزوں پر نکلتا ہے، اسی حوالے سے میں نے ایک بہت بڑی غلطی کی تھی۔ ہم چھوٹے سے علاقے میں شوٹنگ کر رہے تھے جہاں ایک بچہ پیچھے سے اپنے موبائل میں ریکارڈنگ کر رہا تھا۔

مرزاپور میں علی فضل نے گڈو پنڈت جبکہ وکرانت میسی نے ببلو پنڈت کا کردار ادا کیا تھا___فائل فوٹو
مرزاپور میں علی فضل نے 'گڈو پنڈت' جبکہ وکرانت میسی نے 'ببلو پنڈت' کا کردار ادا کیا تھا___فائل فوٹو

علی نے کہا کہ میں نے اسے منع کیا تو وہ نا مانا اور  ریکارڈنگ کرتا رہا، سین کی عکس بندی کے دوران میں وکرانت میسی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ میں نے اس بچے کا فون لے کر دور  پھینک دیا جس سے وہ مکمل طور  پر ٹوٹ گیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ بہت زیادہ ہوگیا تھا، میں تین گھنٹے ورک آؤٹ کرتا تھا، اس وقت 14 گھنٹے سے ہم شوٹ کر رہے تھے، نیند بھی پوری نہیں تھی تو میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پایا۔ 

علی فضل نے بتایا کہ بعدازاں ہم نے اس بچے کو نیا فون بھی خرید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :