11 جولائی ، 2021
کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) میں ڈاکٹروں کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث شیر خوار انتقال کرگیا۔
ذرائع کے مطابق نیوروسرجری وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
بچے کے والد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سکرٹری صحت بلوچستان نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو 12جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔