11 جولائی ، 2021
کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔
اپنے ایک بیان میں کمشنر ہزارہ ریاض محسود خان کا کہنا تھا کہ آپریشن چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا، ناران بازار میں 6 ہوٹل مکمل اور 22 ہوٹلوں کے مختلف حصے گرائے گئے ہیں۔
انھوں نےکہا کہ ٹینٹ ویلیج میں قائم 6000 سے زائد غیر قانونی کیبن اور کھوکھے بھی ہٹائے گئے ہیں۔
ریاض خان محسود کا مزید کہنا تھا کہ دریا ئے کنہار میں غیر قانونی رافٹنگ بھی بند کر دی گئی ہے۔