کیا فلم 'باغبان' کیلئے پہلا انتخاب دلیپ کمار اور راکھی گلزار تھے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

2003 میں بننے والی بالی وڈ کی مقبول ترین فلم باغبان کے حوالے سے پروڈیوسر  رینو چوپڑا نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم باغبان کی ہدایتکاری میرے سسر فلمساز بلدیو راج چوپڑا نے کرنا تھی اور انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور  راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔

رینو چوپڑا نے بتایا کہ بعدازاں کچھ نجی مسائل کے سبب راکھی نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور  میرے سسر کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ فلم بالی وڈ کی سپرہٹ فلموں میں سے ایک ہے_____فائل فوٹو
یہ فلم بالی وڈ کی سپرہٹ فلموں میں سے ایک ہے_____فائل فوٹو

کئی سال بعد فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کر کے اسے بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ہدایتکاری رینو کے شوہر اور بلدیو راج کے بیٹے روی چوپڑا نے کی اور مرکزی کردار  اداکار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے نبھایا۔ 

مزید خبریں :