Time 11 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کمال راشد خان کی پریانکا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق پیشگوئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکار  اور  فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طلاق اور کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ 

کمال راشد خان نے ٹوئٹر  پر مختلف پیش گوئیاں کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا اور ان کے شوہر نِک جونس سے متعلق ہے۔

کے آر کے کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سالوں کے اندر نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔ 

کمال راشد خان کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے اور  مداحوں کی جانب سے اس پر ناگوار ی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد صارفین نے کے آر کے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

علاوہ ازیں فلمی ناقد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔

خبروں میں رہنے کے شوقین کمال راشد نے اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹوں کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی۔ 

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کبھی بھی کامیاب اداکار نہیں بن سکیں گے۔


مزید خبریں :