11 جولائی ، 2021
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا علی کی منگنی ہوگئی ہے جو ناصرف ایک ڈاکٹر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔
انیا کی منگنی معروف فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ ہوئی ہے جو پاکستان کے مقبول ترین آن لائن فٹنس ادارے 'گیٹ فِٹ ایتھلیٹک'کے بانی اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اداکارہ کی بیٹی انیا بھی گیٹ فِٹ ایتھلیٹک کی بانی اور ہیڈ آف نیوٹریشن ہیں۔
منگنی کی تصاویر انیا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئیں۔
انیا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ شگفتہ اعجاز کے ہمراہ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ماں کے گلے لگی ہوئی ہیں۔ کیپشن میں انیا نے شگفتہ اعجاز کو اپنا دِل اور بیسٹ فرینڈ قرار دیتے ہوئے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا۔