میرا نے میرے پروگرام میں مجھ سے ہی سوال کیا کہ میزبان کون ہے؟ وسیم بادامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صحافی و اینکر وسیم بادامی نے پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔

وسیم بادامی اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ میرا سے سوال ہے کہ وہ درحقیقت ایسی ہی ہیں یا صرف وہ اداکاری کرتی ہیں ؟ وسیم بادامی

پروگرام کے ایک سیشن کے دوران وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے یہ سوال ہے کہ وہ درحقیقت ایسی ہی ہیں یا صرف وہ اداکاری کرتی ہیں؟

وسیم بادامی کے سوال پر شائستہ لودھی نے کہا کہ وسیم یہ صرف آپ کو ہی نہیں آج تک کسی کو بھی سمجھ نہیں آیا، اس پر وسیم بادامی نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکہ میرا اداکاری کرتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میرا ایسی ہی ہیں۔

میرا شو میں آئیں، مجھے بلایا اور سوال کیا کہ اس پروگرام کا میزبان کون ہے؟
وسیم بادامی

دوران شو وسیم بادامی نے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا کہ ایک دفعہ میرا میرے شو میں آئیں، دوران شو میں دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتا رہا، اس دوران میرا نے مجھے بلایا اور سوال کیا کہ اس پروگرام کا میزبان کون ہے؟

میزبان نے بتایا کہ میرا جی کے سوال پر میں نے انہیں اپنے اوپر لگے ہوئے مائیک دکھائے اور کہا یہ سب میں نے بیچنے کے لیے نہیں لگایا بلکہ اس لیے لگایا ہے کہ میں میزبان ہوں، میرا جواب سن کر میرا نے کہا اچھا مجھے نہیں پتا تھا۔

وسیم کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر اس بات کا کیا مطلب تھا مجھے نہیں سمجھ آسکا۔

مزید خبریں :