Can't connect right now! retry

پاکستان
12 جولائی ، 2021

شمالی وزیرستان: 12ویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران اسکول پر دستی بم حملہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بھی شمالی وزیرستان میں سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول پر دستی بم حملے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری اسکول کے اوپر  بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد کا دھماکا کیا۔

ڈی پی او  شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

حیدر خیل کے قبائلی رہنما ملک گل صالح جان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حیدرخیل تحصیل میرعلی کا واحد گرلز ہائی اسکول ہے جہاں دور دراز سے بچیاں حصول تعلیم کے لیے آتی ہیں،  یہ دھماکا ایک اشارہ تھا کہ یہاں بچیوں کی تعلیم نا ہو ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM