پاکستان
Time 13 جولائی ، 2021

لاہور: بیٹی سے دوستی پر اعتراض، لڑکے نے لڑکی کی ماں کو قتل کردیا

فائل فوٹو

لاہور: شادباغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی، ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر فائرنگ کردی، زخمی نسیم بی بی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ثناء اور ملزم حیدر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :