13 جولائی ، 2021
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلئے قانون نافذکرنے والے تمام اداروں بمشول پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
این سی اوسی اجلا س میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 15 جولائی سے فلائٹ آپریشن 50 فیصد بڑھا دیا جائے گا جبکہ روزانہ 2500 سے تین ہزار افراد پاکستان آپائیں گے۔
عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی اور سیاحوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قراردے دی گئی ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے۔
این سی اوسی کےمطابق پاکستان نے دو کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔