Time 14 جولائی ، 2021
پاکستان

پی آئی اے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے 10سال کی مدت کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کے لیے 20 ارب روپے فنڈز اکٹھے کرنے کا نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل ائیرلائنز کے اسلامی بانڈز اجراء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے لیے سکوک بانڈز کی مدت 10 سال کے عرصے کے لیے ہوگی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی صورت میں گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کیے جاسکیں گے۔

یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی لسٹ ہوں گے، ان سکوک بانڈز سے حاصل رقم سے پی آئی اے مالی ضروریات پوری کرے گی۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان بانڈز کی ضمانت کے طورپرپی آئی اے کے اثاثہ جات زمین، بلڈنگس اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔

مزید خبریں :