15 جولائی ، 2021
مشرقی یورپ میں تیز بارشوں کے سبب جرمنی کی ریاستوں رائن لینڈ اور جنوبی رائن ویسٹ فیلیا میں سیلاب آنے سے 42 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مغربی یورپ میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے نتیجے میں جرمنی کے احرویلر نامی شہر میں 18 جب کہ پڑوسی ملک بیلجیئم میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور لییج شہر کے حکام نے تمام مکینوں کو متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی اپیل بھی کی ہے جس سے سیلاب کے باعث مزید جانی نقصان نہ ہو سکے تاہم اس دوران جرمنی کے دو فائر فائٹر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مغربی یورپ میں تیز بارشوں کے سبب جرمنی سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور مشرقی یورپ کے کے ممالک بھی تباہ حالی کا شکار ہوئے ہیں جس میں کئی شہریوں کے مکانات اجڑ چکے ہیں۔
جرمنی کی ریاست رائن لینڈ کی چیف مالو ڈریئرکا کہنا ہے کہ ایمرجنسی عملہ اس مشکل وقت میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قبل از وقت کئی شہری اپنے گھروں کی چھت پر کھڑے مدد کے منتظر تھے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار 100 سے زائد اہلکاروں کو کچھ علاقوں میں پھنسے رہائشیوں کو نکالنے کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔
جرمنی کے مغربی حصے میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ نقل و حمل جزوی طور پر معطل رہے گی۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث ایسے مزید واقعات پیش آنے کے امکانات ہیں۔