15 جولائی ، 2021
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الحال کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے لازمی تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط واپس لے لی ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال ہونےکے بعد اب صرف نادرا ویکسیشن سرٹیفیکیٹ ہی درکار ہوگا۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لیے دفتر خارجہ، سفارت خانے اور قونصل خانوں سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصدیق لازمی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے بھی نئی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل اماراتی سفارت خانے نے پاکستانی مسافروں کے لیے نادرا سے جاری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرانے کی شرط عائد کی تھی۔