15 جولائی ، 2021
آزادکشمیر جہلم ویلی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤکیا اور انڈے پھینکے، جس پر وفاقی وزیر کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
جہلم ویلی میں کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکے قافلے پر نامعلوم مشتعل نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور انڈے پھینکے ،جواب میں علی امین گنڈاپور کے سیکورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، مشتعل افراد نے بعد ازاں شاہراہ سری نگر بھی بندکردی ۔
تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا جب کہ ن لیگ نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 18 جولائی کو سندھ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں علی امین گنڈا پور کے بیانات کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا کہناہے کہ احتجاج ریکارڈ کرواکر بھرپور جواب دینگے،پی ٹی آئی کا ٹولہ لیڈرشپ کے خلاف بدزبانی کرکے انتشار پیدا کر رہا ہے۔