Time 15 جولائی ، 2021
پاکستان

امریکا نے پاکستان سے اڈے مانگنے کے لیے ماحول بنایا ہوا تھا، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہےکہ امریکا نے پاکستان سے اڈے مانگنے کے لیے ماحول بنایا ہوا تھا ۔

 ایک انٹرویو میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں اشارے کنائے بھی بہت اہم ہوتے ہیں ،  لیکن ہم نے کلیئر کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان سے کسی نے اڈوں کے متعلق بات نہیں کہی ، وہ صرف اپنا بتا سکتے ہیں ، اِن سے اوپر اگر کسی سے بات ہوئی ہو تو انہيں علم نہیں۔

 معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں دونوں طرف عدم اعتماد ہے ، اس میں کچھ چھپانے والی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکا کا عدم اعتماد یہ ہے کہ وہ افغانستان میں ہم پر 20 سال سے ڈبل گیم کا الزام لگا رہا ہے ، وہ غلط کہہ رہے ہیں لیکن وہ یہ بات تو کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :