پاکستان
Time 15 جولائی ، 2021

تاجروں کو ہراساں کرنے پر چیئرمین ایف بی آر سے قائمہ کمیٹی میں باز پرس

تاجروں کو ہراساں کیے جانے کی شکایات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) سے باز پرس کی گئی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے فیصل آباد میں یارن مرچنٹس کو نوٹس بھیجے گئے ، یارن مارکیٹ سے 3 بندوں کو پکڑا گیا ، پہلے نوٹس اور پھر کچھ لے دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر الگ اور ایف آئی اے الگ نوٹس بھیجتا ہے ، یارن مرچنٹس کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے نوٹس بھیجے ہوں تو معلوم نہیں ، درست ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان روابط کا فقدان ہے ، اب تک صرف ایک ہی ضبطی اسلام آباد سے ہوئی ہے ۔

کمیٹی نے  چیئرمین ایف بی آر کو بے نامی ایکٹ میں سقم دور کرنے اور قواعد مرتب کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

مزید خبریں :