17 جولائی ، 2021
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امارات کی ریاست فجیرہ میں تیز بارش ہوئی جس کے بعد پہاڑوں کے قریب پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
حکام نے عوام کو نشیبی علاقوں میں گاڑی احتیاط سے چلانے کی تلقین کی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز شارجہ کے علاقےکلباءمیں بھی تیزبارش ہوئی جس سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔
سلطنت عمان سے متصل دبئی کے علاقے حتہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔ راس الخیمہ میں بھی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔