Time 17 جولائی ، 2021
پاکستان

چینی وزارت خارجہ کے حکام کا داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس واقعے کے مقام کا دورہ

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چینی وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کے ساتھ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔

چینی سفیر کو واقعے پر بریفنگ دی گئی جبکہ چینی کے سفیر نے واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کی صبح سات بجے قراقرم ہائی وے پر داسو کے مقام پر حادثے میں 9 چینی باشندے، 2 ایف سی اہلکار اور دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :