پاکستان
Time 17 جولائی ، 2021

پابندی کے باوجود علی امین کا جلسے سے خطاب، وزیراعظم کی موجودگی میں لطیفہ سنایا

وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر سے نکلنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں جلسے سے مختصر خطاب بھی کیا اور طوطے کا لطیفہ سنایا جس پر وزیراعظم بھی محظوظ ہوئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ علی امین کی تقریروں سے نقصِ امن کا خدشہ ہے لہٰذا انہیں آزاد کشمیر سے فوری نکالا جائے۔

دوسری جانب انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے پر علی امین کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا ۔ پرچہ کاٹنے کا حکم چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے دیا تھا۔

مزید خبریں :