چہرے کیلئے کرشماتی فوائد والا چارکول ماسک گھر پر بنائیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برسات کے موسم میں ہر طرف حبس اور گرمی میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے چہرے پر  پسینہ آتا ہے جو آپ کی جلد کو بالکل مرجھا کر رکھ دیتا ہے، پھر خواتین مسلسل کچن میں کام کرتی ہیں اور اپنے لیے زیادہ وقت نہیں نکال پاتیں۔

آج ہم آپ کو گھر میں ایکٹیویٹڈ چارکول ماسک بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے جو کچھ ہی منٹوں میں تیار ہو جاتا ہے اور آپ کے چہرے کیلئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ایکٹیویٹڈ چارکول جسم میں زہریلے مادوں کو چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی وجہ سے چہرے پر موجود گرد و غبار جو عموماً دکھائی نہیں دیتا وہ چارکول کی مدد سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

چارکول نا صرف ایکنی، کھلے مساموں اور  داغوں سے چھٹکارے کا سبب ہے بلکہ اس سے چہرے کی رنگت بھی نکھر جاتی ہے۔

ماسک بنانے کا طریقہ:

1کھانے کا چمچ ایکٹیویٹڈ چارکول پاؤڈر

1کھانے کا چمچ ملتانی مٹی پاؤڈر

شہد 1 چائے کا چمچ

دو سے تین قطرے زیتون یا بادام کا تیل

پانی اتنا کہ پیسٹ بن جائے

اِن سب اجزا کو یکجا کرکے پیسٹ بنائیں اور  لگالیں، خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

یہ ماسک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں، آپ کو پارلر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

مزید خبریں :