کاروبار
Time 18 جولائی ، 2021

شوگرملز کا چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار

آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔

آل پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کے مطابق حکومتی فیصلہ درست نہیں، چینی اس نرخ پرسیل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے اور یہ فیصلہ شوگر انڈسٹری اورکسانوں کےخلاف سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی،  حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔

اسکندر خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادنہ تجارت کی شق کےخلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :