پاکستان
Time 18 جولائی ، 2021

فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے

فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے۔

بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایاگیا تھا جس میں اب ہاکی اوربال نہیں ہیں۔

شہری کے مطابق پہلے مجسمے سے بال چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب ہوگئی ہے۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سمیع اللہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں جو فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور ہوئے اور انہوں نے ورلڈکپ سمیت دیگر کئی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔

مزید خبریں :