19 جولائی ، 2021
معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی گاڑی ممبئی میں ہونے والی بارش میں خراب ہوگئی جس کے بعد سیکڑوں مداح ان کی مدد کو آن پہنچے۔
سوشل میڈیا پر گلوکار کی گزشتہ شب تین بجے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ اکنکشا پوری کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب ان کی گاڑی بند ہوگئی۔
مداح کی جانب سے بنائی جانیوالی ویڈیو میں میکا سنگھ کہہ رہے ہیں کہ میری گاڑی خراب ہوگئی ہے اور یہاں کم سے کم 200 لوگ ہیں جو میری مدد کررہے ہیں۔