Geo News
Geo News

Time 20 جولائی ، 2021
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

بڑی عید پر جہاں سب اپنے اپنےگھروں پر خوشیاں منا رہے ہوں گے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قومی فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔

عید تو اپنے گھر اور اپنوں میں ہی اچھی لگتی ہے لیکن قومی کھلاڑی قومی ڈیوٹی کی خاطر گھروں سے دورعید الاضحٰی منا رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔

آج کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں  سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے نماز عید ادا کی جس کے بعدکھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گلے ملے۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے جاپان میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اولمپک ولیج میں دیگر مسلم ممالک کے ایتھلیٹس کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔