کاروبار
Time 20 جولائی ، 2021

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 94822 روپے ہے— فوٹو:فائل
10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 94822 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 94822 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے 1823 ڈالر فی اونس ہے۔