پاکستان
Time 20 جولائی ، 2021

پتوکی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں 2 ڈاکوؤں نے عید خریداری سے واپس آنے والے میاں بیوی کو لوٹ لیا جبکہ کھیتوں میں لے جا کرشوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

جمشیر چک 24 کے رہائشی ندیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کےہمراہ عیدکی خریداری کرکے موٹرسائیکل پر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ جمشیراڈا کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے روک لیا۔

شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ میں کھیتوں میں لے جاکر پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں بعد میں ڈاکوؤں نے اس کےسامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے واقعےکو انتہائی افسوس ناک قرار دیتےہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید خبریں :