دنیا
Time 20 جولائی ، 2021

مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کا بڑا اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے  عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔

دنیا بھر میں مسلمانوں نے سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارت میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جبکہ مسجد اقصیٰ میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کا اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

انڈونیشیا میں عید پر کورونا پابندیوں کے باعث عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی جبکہ مساجد  نے قربانی کا گوشت گھر گھر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب برطانیہ میں اس باربھی عید پرمسلمان کمیونٹی تقسیم ہے  جس کے باعث بعض آج اور دیگر بدھ کوعیدمنائیں گے۔

امریکا،کینیڈا، اٹلی اورمختلف یورپی ممالک میں بھی آج عید الاضحٰی منائی جارہی ہے۔

برطانوی اورکینیڈین وزرائےاعظم  نے مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں :