Time 21 جولائی ، 2021
پاکستان

لندن کے ہوٹل میں کھانےکے دوران عابد شیر علی اور ایک پاکستانی خاندان میں تکرار

لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی اور ایک پاکستانی خاندان میں تکرار ہوگئی۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عابد شیر علی اور ایک شخص کو ایک دوسرے کے خلاف سخت اور نازیبا الفاظ ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران ریسٹورنٹ کا عملہ دونوں میں بیچ بچاؤ کراتا رہا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہم ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے، یہ فیملی آئی اوربرا بھلا کہنے لگی، اس فیملی نےکہا آپ لوٹی دولت سے کھانا کھا رہے ہیں،اس پر تکرارہوئی۔

دوسری جانب مخالف پارٹی نے عابد شیر علی پر قطار توڑ کر میز  پر آنےکا الزام عائدکیا ہے تاہم  ریسٹورنٹ انتظامیہ نے وضاحت کی ہےکہ عابد شیرعلی نے پہلے سے بکنگ کروائی تھی اور انہوں نےکوئی قطار نہیں توڑی۔

مزید خبریں :