Time 21 جولائی ، 2021
پاکستان

سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کے الزام میں ملزم ظاہر جعفر کا جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ کوہسار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

 واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکے کو گرفتار کیا، پولیس کو قتل کی اطلاع ایک سیکیورٹی گارڈ نے دی تھی۔

 پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں،  کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے  جبکہ ملزم کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :