پاکستان
Time 21 جولائی ، 2021

باجوڑ، راغگان ڈیم میں 3کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق، 20 لاپتہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

باجوڑ کے علاقہ راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریباً 20 افراد لاپتہ ہیں۔

 عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والی پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، اس کے بعد دونوں کشتیوں میں سوار افراد کو بچانے کے لیے تیسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔

کشتی میں سوار چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چارافراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ڈیم میں  ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف راغگان بازار میں احتجاج بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :