پاکستان
Time 22 جولائی ، 2021

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی ادا کی گئی

کہیں گائے، بیل اور بکروں کی قربانی کی گئی تو کہیں اونٹوں کو قربان کیا گیا— فوٹو:فائل
کہیں گائے، بیل اور بکروں کی قربانی کی گئی تو کہیں اونٹوں کو قربان کیا گیا— فوٹو:فائل

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا  کی گئی۔

ملک میں آج بھی نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوا، کہیں گائے، بیل اور بکروں کی قربانی کی گئی تو کہیں اونٹوں کو قربان کیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگا معاوضہ مانگنے والے قصائیوں کے مزاج بھی اب نیچے آگئے۔

دوسری جانب کراچی میں بعض مقامات پر جانوروں کی آلائشیں اب تک نہیں اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔

اُدھر مخصوص دکانوں پر ران روسٹ تو کہیں کڑھائی اور سجی بھی بننے لگی ہے۔

مزید خبریں :