باربی کیو اور بہاری بوٹی کے شاندار ذائقے کیلئے تازہ مصالحہ خود بنائیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عیدالاضحیٰ پر باربی کیو اور بہاری بوٹی نا بنائی جائے ایسا ناممکن ہے، یہ مزے دار پکوان ہر گھر میں ہی بن رہے ہوتے ہیں۔ انہیں ذائقے دار بنانے کیلئے جو سب سے اہم چیز ہوتی ہے وہ بوٹیوں پر لگا مصالحہ ہوتا ہے۔

بازاری مصالحوں کی بلاشبہ وہ بات نہیں جو گھر میں خود کے تیار کردہ تازے مصالحے کی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو باربی کیو اور بہاری بوٹی مصالحے کو تیار کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

باربی کیو مصالحہ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اجزاء

زیرہ پاؤڈر: بھنا ہوا 6 کھانے کے چمچ

سونف پسی ہوئی: 4 کھانے کے چمچ

ادرک کا پاؤڈر: 4کھانے کے چمچ

کالی مرچ پاؤڈر: 2کھانے کے چمچ

بڑی الائچی پاؤڈر: 2کھانے کے چمچ

لونگ پِسی ہوئی: 2 کھانے کے چمچ

دارچینی پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

چھوٹی الائچی پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

جاوتری پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

جائفل پسا ہوا: ایک  ٹکڑا

اِن تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں اور کسی بھی جار میں محفوظ کرلیں۔ اس سے آپ کے تِکوں کا ذائقہ دوبالا ہوجائے گا۔

بہاری بوٹی مصالحہ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اجزاء

خشخاش: 2 کھانےکے چمچ

ثابت خشک دھنیا: 3کھانے کے چمچ

جائفل: ایک عدد

جاوتری: 9 عدد

گرم مصالحہ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر: 3 سے 4 کھانے کے چمچ

نمک: ایک سے 2کھانے کے چمچ

کچری پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ

ٹاٹری/سٹرک ایسڈ: ایک چائے کا چمچ

کشمیری لال مرچ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

تمام اجزاء کو گرینڈر یا مکسچر میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔ کسی جار میں محفوظ کرکے مزے دار بہاری بوٹی سے لطف اٹھائیں۔

مزید خبریں :