Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
22 جولائی ، 2021

'تجھ سے ناراض نہیں زندگی' مومنہ اور نمرہ کی آواز میں مقبول

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی آواز میں معروف بھارتی گانا ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ مقبول ہورہا ہے۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مومنہ کے ہمراہ آواز مِلا کر بھارت کا مقبول گانا گارہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مومنہ گانے کے ساتھ گِٹار بھی بجارہی ہیں۔

مداحوں کو دونوں کی یہ جگل بندی بے حد پسند آئی۔ 

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ اسے پسند کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM