'ڈبل روٹی' کے لذیذ حلوے سے دسترخوان کی رونق بڑھائیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عید کے تہوار کے موقع پر دعوتوں میں میٹھا نا ہونا دسترخوان کی رونق کو ماند کردیتا ہے۔ لوگ کھیر، سویاں، کسٹرڈ جیسے روایتی میٹھے کھاکر یقیناً بور ہوجاتے ہیں۔

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک منفرد خوش ذائقہ میٹھا بتانے جارہے ہیں جسے اگر آپ جھٹ پٹ میٹھا بھی کہیں تو غلط نہ ہوگا۔

ڈبل روٹی کا حلوہ:

اجزاء (جتنی مقدار میں حلوہ بنانا ہو اس حساب سے ہر چیز لیں)

ڈبل روٹی (کنارے کاٹ کر کیوب کی شکل میں کاٹ لیں)

کاجو

بادام

کشمش

چینی

دودھ

گھی

الائچی پاؤڈر

ترکیب:

ایک پین میں گھی ڈال کر ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو دو یا تین بار میں براؤن ہونے تک فرائی کریں (ایک ساتھ بہت سارے ٹکڑے درست طرح سے فرائی نہیں ہوسکیں گے)، اب خالی پین میں گھی ڈال کر کاجو کو ہلکا سا فرائی کریں، جیسے ہی رنگ تبدیل ہونے لگے فوراً اتار کر پیس لیں (زیادہ پکانے سے کاجو کالے ہوسکتے ہیں۔)

اب پین میں دوبارہ گھی ڈالیں اور اس میں بادام اور کشمش کو فرائی کریں، کشمش پھولنے لگے تو دودھ شامل کریں، پانچ منٹ بعد اس میں شہد یا چینی میں سے کوئی ایک چیز شامل کرلیں۔ آمیزے میں اچھی طرح چمچ چلائیں اور پھر فرائی کیے ہوئے ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈالیں۔

آمیزے کو اچھی طرح بھونیں کہ ڈبل روٹی سارا دودھ جذب کرلے۔ پھر اس میں فرائیڈ پِسے ہوئے کاجو شامل کرلیں۔ حلوے کو اس وقت تک بھوننا ہے جب تک گھی نہ چھوڑ دے۔

حلوہ تیار ہونے پر اس کے اوپر الائچی پاؤڈر چھڑکیں اور مزے دار حلوہ مہمانوں کو بھی کھلائیں اور خود بھی کھائیں۔

مزید خبریں :