Can't connect right now! retry

پاکستان
22 جولائی ، 2021

کے پی میں چار روز کی بارشوں سے 14 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار دنوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 14 افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 21 گھروں کو جزوی، 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ 

ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے قر یبی رابطے میں ہیں۔ 

سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کا کہناہےکہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شبقدر مٹہ رستم خیل کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM